Friday, August 13, 2021

نواز شریف اور مریم نواز ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر باد کہہ کر جا چکے ہیں ۔۔ اہم ترین رہنما نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا






لاہور (ویب ڈیسک ) نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر آباد کہہ کر جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کل لندن روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی
مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث لندن روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نبیل گبول کا دعوی ہے نواز شریف اور مریم نواز ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر آباد کہہ کر جا رہے ہیں۔ نیب عدالت میں جاری کیسز کا فیصلہ سابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں سنایا جائے گا۔ اب یہ فیصلہ عدالت کو کرنا ہوگا کہ سزا کی صورت میں نواز شریف اور مریم نواز کو واپس لایا جائے گا یا نہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے بذریعہ قطر لندن پہنچیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ نواز شریف کے ٹکٹ کے مطابق وطن واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں، اگر حاضری سے استثنیٰ نہ ملا تو آئندہ سماعت سے پہلے ہی انشاءاللہ واپس آجائیں گے۔مریم نواز نے اپیل کی کہ ان کی والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
کراچی احتجاج کے دوران قتل ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کوئی حادثہ نہیں تھی بلکہ ۔۔۔۔ نوجوان کو کیوں اور کس نے قتل کیا؟ ناقابل یقین دعویٰ کر دیا گیا
لوہے کا چنا کون ہے اب پتہ چلے گا ۔۔۔۔۔۔ شریف خاندان کی چاپلوسی میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے والے رکن اسمبلی سمیت 4 (ن) لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 23 اپریل کو ہونا ہے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز بذریعہ ٹوئٹ بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو ایک مرتبہ پھر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جب کہ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی بھی اپیل کی تھی۔یاد رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں اور اسی عرصے کے دوران ان کی 3 بار سرجری بھی کی جاچکی ہے۔ (ع،ع)
اسلام آباد پولیس لائنز مین خواتین اہلکاروں کے جنسی استحصال کے واقعات ۔۔۔۔اندرونی کہانی کیا نکلی ؟ ملک کے معروف کرائم رپورٹر نے تفصیلات بیان کر دیں